پشاور میں گورنر ہاؤس میں ہوئی تقریب میں، خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے صوبائی کابینہ کے 10 ارکان سے حلف لیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی، اسپیکر بابر سلیم سواتی، ارکانِ اسمبلی، پارٹی قائدین اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔حلف برداری کی تقریب میں شامل ارکانِ صوبائی کابینہ میں مینا خان آفریدی، ارشد ایوب خان، امجد علی، آفتاب عالم آفریدی، فضل شکور خان، خلیق الرحمٰن، ریاض خان، سید فخر جہان، عاقب اللہ خان اور فیصل خان شامل ہیں۔گورنر نے وزراء کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ، گزشتہ روز وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے 13 رکنی کابینہ تشکیل دی تھی جس میں 10 وزراء، 2 مشیر اور 1 معاون شامل ہے۔مشیر کے طور پر مزمل اسلم اور تاج محمد ذمہ داریاں انجام دیں گے، جبکہ شفیع جان بطور معاون خصوصی وزیراعلیٰ خدمات سرانجام دیں گے۔