وزیراعظم کی لاہور میں صدر مملکت سے ملاقات متوقع

وزیراعظم کی لاہور میں صدر مملکت سے ملاقات متوقع

وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد سے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچ گئے، جہاں ان کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف وفاقی دارالحکومت میں اہم مصروفیات کے بعد لاہور پہنچے۔ ان کی آمد کے پیش نظر ضروری انتظامات پہلے ہی مکمل کر لیے گئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور صدر مملکت کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال سمیت اہم حکومتی امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔