گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی داتا دربار آمد، فاتحہ خوانی اور لنگر تقسیم

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی داتا دربار آمد، فاتحہ خوانی اور لنگر تقسیم

لاہور کے دورے پر آئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے مزار پر حاضری دی۔

گورنر نے داتا دربار پر چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور خصوصی دعائیں کیں۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے ہاتھوں سے زائرین میں لنگر بھی تقسیم کیا۔مزار پر عقیدت مندوں کی بڑی تعداد موجود تھی اور انہوں نے گورنر کی آمد پر عقیدت اور احترام کا مظاہرہ کیا۔