ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی، جس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور دیگر اہم مسائل پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے صوبے کی معاشی ترقی کے لیے امن کا قیام ناگزیر قرار دیا اور وفاق سے سکیورٹی کے لیے درکار وسائل کے حصول کے لیے باہمی کوششوں پر اتفاق کیا۔اس ملاقات میں صوبے میں سیاحت کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی حکومت کو وفاقی مسائل کے حل کے لیے وفاق سے رابطہ کیا جائے گا تاکہ مشکلات کا حل نکالا جا سکے۔ملاقات میں خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کنڈی، آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات خان گنڈاپور اور دیگر اہم حکام بھی موجود تھے۔