غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے فضائی اور ڈرون حملوں کے نتیجے میں مزید 3 فلسطینی جاں بحق ہوگئے، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
طبی ذرائع کے مطابق جنوبی غزہ میں رفح کے قریب اسرائیلی ڈرون حملے میں دو فلسطینی جان کی بازی ہار گئے، جبکہ ایک اور شہری گزشتہ حملے میں زخمی ہونے کے بعد اسپتال میں دم توڑ گیا۔ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق یہ واقعات اتوار 15 نومبر 2026 کو پیش آئے، جن کی تفصیلات پیر 16 نومبر کو جاری کی گئیں۔طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ڈرون نے جنوبی غزہ کے علاقے المواصی میں مسجد معاویہ کے قریب ایک مقام کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں احمد سعید فتحی عابدین اور معتز حاجی جاں بحق ہوگئے، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔
غزہ کی کراسنگ اتھارٹی کے ایک اہلکار کے مطابق حملے کا نشانہ بننے والی جگہ وزارتِ معیشت کی ایک چوکی تھی، جہاں کرم ابو سالم سرحدی گزرگاہ کے ذریعے غزہ میں داخل ہونے والے تجارتی سامان سے لدے ٹرکوں کی نگرانی کی جاتی تھی۔اہلکار کے مطابق جاں بحق ہونے والے 34 سالہ احمد سعید عابدین بھی اسی مقام پر اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔