گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کرک میں پولیو ٹیم پر حملے کی رپورٹ طلب

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کرک میں پولیو ٹیم پر حملے کی رپورٹ طلب

گورنر خیبر پختونخوا، فیصل کریم کنڈی نے کرک میں پولیو ٹیم پر حملے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیم پر حملہ انتہائی افسوس ناک ہے اور حملے میں پولیس اہلکار کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ زخمی پولیو ورکر کو ہر ممکن علاج فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے اس حملے کو پاکستان اور انسانیت دشمن قوتوں کی سازش قرار دیا اور اس پر فوری کارروائی کی ہدایت دی۔واضح رہے کہ کرک میں پولیو ٹیم پر حملے کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک پولیو ورکر زخمی ہوگیا تھا، جس پر گورنر نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔