بلوچستان: بسیمہ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان: بسیمہ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان: ضلع واشک کے علاقے بسیمہ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

 کارروائی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر کی گئی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر علاقے میں آپریشن شروع کیا، جہاں کالعدم تنظیم فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔ کارروائی کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔سیکیورٹی حکام کے مطابق سرچ آپریشن کا مقصد علاقے میں دہشت گردوں کے ممکنہ ٹھکانوں کا سراغ لگانا اور کسی بھی خطرے کا خاتمہ کرنا ہے۔ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔