لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور پولیس کی جانب سے ناجائز اسلحہ کے خلاف بھرپور مہم جاری ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق شہر میں ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔ رواں سال اب تک 7 ہزار 541 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔پولیس کے مطابق کارروائیوں کے دوران 6 ہزار 782 ریوالور اور پسٹلز، 43 کلاشنکوفز، 335 رائفلز، 290 بندوقیں اور ہزاروں کی تعداد میں گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ اسلحہ سے پاک، پْرامن اور محفوظ لاہور ہمارا ہدف ہے۔ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہیڈالہ کلچر کے ذریعے خوف پھیلانے والے بھی پولیس کے ریڈار پر ہیں شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کر دی گئی ہے جبکہ ریلوے اسٹیشنز، بس اڈوں اور دیگر عوامی مقامات پر بھی اسلحہ تلاشی کا عمل جاری ہیڈولفن فورس، پی آر یو اور پٹرولنگ فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور شہر بھر میں مؤثر گشت جاری ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کے لیے روزانہ کومبنگ آپریشنز کیے جا رہے ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق مشکوک افراد، گاڑیوں اور رہائش گاہوں کی تفصیلی چیکنگ جاری ہے جبکہ افغان بستیوں اور غیر قانونی مقیم افراد کی بھی جانچ پڑتال کی جا رہی ہیآخر میں انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ خوف و ہراس پھیلانے والے عناصر کی اطلاع فوراً پولیس کو دیں تاکہ شہر کے امن و امان کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔