اسلحہ کی نمائش اور ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن

6 ملزمان گرفتار، جدید رائفلیں اور سینکڑوں گولیاں برآمد، مقدمات
 لاہور(کرائم رپورٹر) سی سی ڈی ننکانہ صاحب اور نارووال نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے اسلحہ کی نمائش کرنے والے 6 ملزمان کوگرفتارکرلیا ۔ترجمان سی سی ڈی کے مطابق سی سی ڈی ننکانہ نے اسلحہ کی نمائش کرنے والے 2ملزمان گرفتار کر لئے، ملزمان سے جدید رائفلیں اور سیکڑوں گولیاں برآمد کرکے مقدمات درج کر لیے گئے۔ سی سی ڈی نارووال نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ کی نمائش میں ملوث 4 ملزمان گرفتار کئے۔ گرفتار ملزمان سوشل میڈیا پراسلحہ کی نمائش کر کے عوام الناس میں خوف و ہراس پھیلاتے تھے۔