لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس کا ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، لاہور سمیت مختلف اضلاع میں ناجائز اسلحہ کے خاتمے کیلئے بلا تفریق کارروائیوں کے نتیجے میں بھاری تعداد میں اسلحہ و گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں ملزمان کے قبضہ سے 1530 کلاشنکوف، 38667 پسٹل، 3273 بندوقیں، 2867 رائفلز، 720 ریوالور لاکھوں کی تعداد میں گولیاں اور کارتوس بھی برآمد کئے گئے، صوبائی دارالحکومت میں ملزمان کے قبضے سے 126 کلاشنکوف، 8287 پسٹل، 572 رائفلز، 314 بندوقیں، 126 ریوالور، 46 ہزار گولیاں اور سینکڑوں کارتوس بھی ملزمان کے قبضے سے برآمد کیے گئے ہیں۔