ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر چار ملزموں کیخلاف مقدمات درج

قصور(خصوصی رپورٹ) پولیس تھانہ صدر پھول نگر نے چار مختلف مقامات سے ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر چار ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ صدر پھول نگر میں تعینات اے ایس آئی رشید احمد اور سب انسپکٹر شکیل احمد نے مقدمات درج کروائے کہ ملزموں کوٹ اشرف دیناناتھ کے رہائشی نعیم احمد عرف گٹکا ولد شبیر احمد آرائیں، جمبر پھول نگر کے رہائشی فہیم ولد انور راجپوت، جمبر گلشن اڈہ کے رہائشی نعیم ولد انور قوم راجپوت اور بونگا بلوچاں مین بازار جمبر کے رہائشی علی رضا ولد یونس انصاری نے اپنے اپنے قبضہ میں 30 بور پسٹلز رکھ کر ارتکاب جرم کیاہے۔ پولیس تھانہ کوٹ رادھاکشن نے چاروں ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی