لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی ڈولفن محمد خان نے ڈولفن سکواڈ کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز ڈولفن وحید اسحاق نے ان کا خیرمقدم کیا اور ڈولفن سکواڈ و پولیس ریسپانس یونٹ کے امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ترجمان ڈولفن کے مطابق ایس پی محمد خان نے والٹن ہیڈکوارٹرز کے ایڈمن بلاک کا دورہ کیا اور سٹاف سے ملاقات کی۔ انہوں نے ویلفیئر پروجیکٹ کے تحت قائم ڈے کیئر سنٹر کا بھی معائنہ کیا اور اس اقدام کو سراہاایس پی ڈولفن محمد خان نے کہا کہ شہریوں کے جان، مال اور املاک کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ ڈولفن اہلکار اپنے خوش اخلاق رویے اور بہتر کارکردگی سے عوام کے دل جیتیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پبلک سروس کو اپنا شعار بناتے ہوئے شہریوں کے اعتماد میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔