ایس پی ڈولفن اختر نواز نے سکواڈ کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا

لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی ڈولفن اختر نواز نے ڈولفن سکواڈ کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا اس موقع پر ان کی ڈولفن ہیڈکوارٹرز والٹن آمد پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز ڈولفن وحید اسحاق نے خوش آمدید کہا۔ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈی ایس پی وحید اسحاق نے ایس پی اختر نواز کو ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ایس پی اختر نواز نے والٹن ہیڈکوارٹرز کے ایڈمن بلاک کا دورہ کیا اور سٹاف سے ملاقات بھی کی۔ایس پی ڈولفن اختر نواز کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیاڈولفن اہلکار اپنے رویوں اور خوش اخلاقی سے شہریوں کے دل جیتیں۔پبلک سروس کو اپنا شعار بناتے ہوئے عوام کے تعاون سے شہر کو محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ ایس پی اختر نواز نے مزید ہدایت کی کہ ڈولفن سکواڈ لاہور موجودہ ملکی سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر سخت چیکنگ اور پٹرولنگ کو یقینی بنائے۔