لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی محمد وقاص نذیر نے ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے عہدے کا چارج سنبھال لیاڈی آئی جی محمد وقاص نذیر کا تعلق 28ویں کامن سے ہیڈی آئی جی محمد وقاص نذیر نے بطور ڈی آئی جی آئی آپریشنز لاہور فرائض سرانجام دئیے ڈی آئی جی محمد وقاص نذیر بطور ڈی آئی جی آئی ٹی پنجاب، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب بھی تعینات رہیمحمد وقاص نذیر نے ریجنل پولیس آفیسر ڈی جی خان بھی فرائض سرانجام دئیے، ڈی آئی جی محمد وقاص نذیر کا شمار انتہائی پروفیشنل اور محنتی فرض شناس افسران میں ہوتا ہے ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر نے عہدہ کا چارج سنبھالتے ہی تمام سٹاف سے خطاب کیاڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر نے ٹریفک پولیس کیلئے YES WE CAN کا سلوگن متعارف کرادیاڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کے مطابق سلوگنYES WE CAN کے تحت ٹریفک پولیس ٹریفک قوانین پر عمل درامد کو یقینی بنائے گی۔اوپن ڈور پالیسی کے تحت میرے دروازے ٹریفک پولیس اور عوام کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے ہر ممکنہ حکمت عملی اپنائی جائے گی صوبہ بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہوگی لاہور سمیت صوبہ بھر میں ٹریفک پولیس میں مزید جدت اور شفافیت لائیں گیحکومت پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات پر ٹریفک پولیس کو مثالی پولیس بنائیں گے