ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے چارج سنبھال لیا

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی ڈولفن کی ڈولفن ہیڈ کوارٹرز میں آمدایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے ڈولفن سکواڈ کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ڈولفن وحید اسحاق نے خوش آمدید کہا،ڈویژنل ڈی ایس پیز ڈولفن بھی اس موقع پر موجود تھے، ڈولفن سکواڈ کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ ایس پی ڈولفن نے والٹن ہیڈ کوارٹرز کا وزٹ کیااورسٹاف سے ملاقات کی۔