ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے اقبال ٹاؤن ڈویڑن کا چارج سنبھال لیا

ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے اقبال ٹاؤن ڈویڑن کا چارج سنبھال لیاایس پی محمد عمر نے سرکل افسران اور ایس ایچ اوز سے میٹنگ کی میٹنگ میں تعارف کے بعد ڈویڑن کے کرائم کی ریشو اور مزید ڈویڑن کے اہم مقامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ترجمان پولیس کے مطابق مفرور اشتہاریوں، متحرک گینگ اور لسٹڈ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایات جاری دی ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھیں، متحرک گینگز اور موٹر سائیکل چوروں کے گرد گھیرا تنگ کریں15 کی کال پر فوری ریسپانس اور قانون کے مطابق کاروائی کو یقینی بنایا جائیپتنگ ساز و فروشوں کیخلاف فوری کاروائی کریں اور آگاہی مہم جاری رکھیں،ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے، سٹریٹ کرائم پر مکمل کنٹرول کریں اور ہاٹ سپاٹ ایریاز کی خود نگرانی کریں، ماتحت اہلکاروں کی ویلفئیر اور ریسٹ شیڈول کا خیال رکھیں گے،محنت اور ایمانداری سے فرائض منصبی سر انجام دیں،