اسلام آباد(آئی این پی )پمز اسلام آباد کے نئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد سلمان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ عہدہ سنبھالتے ہی انہوں نے پمز کے مختلف شعبوں کے سربراہان کا اجلاس طلب کیا، جس میں پمز انتظامیہ کے افسران اور ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر محمد سلمان نے کہا کہ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں تمام مسائل کے حل کی کوشش کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ مریضوں کی حفاظت اور انہیں بہتر صحت کی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے