لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور کے علاقے فردوس مارکیٹ، گلبرگ کے قریب ایک زیرِ تعمیر عمارت کا شیڈ اچانک گر گیا، جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملبے تلے پھنسے تینوں افراد کو زندہ نکال لیا۔زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد لاہور جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔