ایتھوپیا : زیر تعمیر عمارت گر گئی، 36 افراد ہلاک،200 زخمی

 زائرین سالانہ ورجن مریم فیسٹیول میں شرکت کے  لئے جمع تھے‘چرچ کی عمارت گرگئی
عدیس آبابا(آئی این پی )ایتھوپیا کے وسطی علاقے میں ایک مذہبی تہوار کے دوران زیرتعمیر عمارت گرنے سے کم از کم 36 افراد جاں بحق اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق  حادثہ ارارتی کے علاقے میں واقع مینجار شینکورا آریرٹی مریم چرچ میں اس وقت پیش آیا جب بڑی تعداد میں زائرین سالانہ ورجن مریم فیسٹیول میں شرکت کے  لئے جمع تھے۔ چرچ کی تعمیر مکمل نہیں ہوئی تھی اور اندر موجود عارضی لکڑی کا ڈھانچہ زائرین کے وزن کے باعث زمین بوس ہو گیا۔