زیر تعمیر عمارت کی چھت گرنے سے ایک شخص زخمی

ہر ٹا ئون میں ایوب چوک کے قریب حادثہ،45سالہ پرویز ہسپتال منتقل 
لاہور(کرائم رپورٹر) جوہر ٹا ئون میں ایوب چوک کے قریب پی ایس او پیٹرول پمپ کے نزدیک زیر تعمیر عمارت کی چھت گرنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی ایمرجنسی وہیکلز جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ابتدائی طور پر اطلاع ملی تھی کہ لینٹر گرنے سے دو سے تین افراد زخمی ہوئے ہیں، تاہم بعد ازاں ریسکیو حکام نے تصدیق کی کہ واقعے میں ایک شخص زخمی ہوازخمی شخص کی شناخت پرویز عمر 45 سال کے نام سے ہوئی ہیریسکیو اہلکاروں نے موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زخمی کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی مزید وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔