فیصل آباد :زیر تعمیر عمارت کی عارضی لفٹ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق، ایک زخمی

فیصل آباد(آئی این پی )فیصل آباد میں اقبال سٹیڈیم کے قریب زیرِ تعمیر عمارت میں عارضی لفٹ گرنے کے نتیجے میں 3 مزدور جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب مزدور دن بھر کا کام مکمل کرنے کے بعد سامان سمیٹ رہے تھے، اچانک لفٹ کی رسی ٹوٹ گئی جس کے باعث لفٹ تیزی سے نیچے آگری اور اس میں موجود مزدور اس کی زد میں آ گئے۔