حادثہ بائی پاس پر ہوا، زخمیوں میں افسان، وسیم، سلویہ، پاثیقہ، ادریس شامل
قصور(خصوصی رپورٹ)پھولنگر کے نواح میں تیزرفتار منی ٹرک نیسکول طلباء کے رکشے کو ٹکر ماردی، جس سے 5 طلباء زخمی ہوگئے۔ چنگ چی رکشے میں طلباء کو بٹھا کر رکشہ ڈرائیور باہر والا اڈا پھول نگر بائی پاس کے قریب جارہاتھا کہ عقب سے آنے والے تیز رفتار منی ٹرک نیرکشے کو روند ڈلا، جس کے نتیجہ میں 15 سالہ افسان ولد سلیم، 12 سالہ وسیم ولد سلیم، 14 سالہ سلویہ دختر شہزاد، 14 سالہ پاثیقہ دختر عارف اور 6سالہ ادریس ولد ساجد زخمی ہوگئے، جنہیں ریسکیوٹیم نے ٹراما سنٹر پھولنگر منتقل کردیا۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔