ٹرک ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئیں، رکشہ مکمل طور پر تباہ ،رکشہ ڈرائیور ہسپتال منتقل
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت پھاٹک کے قریب تیز رفتار ٹرک نے رکشے کو کچل ڈالا، حادثے کے نتیجے میں ٹرک الٹ گیا جبکہ رکشہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔پولیس کے مطابق حادثے میں رکشہ ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثے میں ٹرک ڈرائیور کو بھی معمولی چوٹیں آئیں۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی اے ایس آئی ہارون کی سرپرستی میں پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی شروع کر دی۔پولیس نے حادثے کا شکار ٹرک اور رکشے کو پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید کارروائی جاری ہے۔