اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ) اوکاڑہ میں تیز رفتار بس دوسری گاڑی کو اوورٹیک کرتے ہوئے بے قابو ہو کر الٹ گئی ، حادثے میں 7 مسافر زخمی ہوگئے ،ریسکیو ذرائع کے مطابق اوکاڑہ بائی پاس دیپالپور روڈ کے قریب تیز رفتار مسافر بس اوور ٹیک کرتے بے قابو ہوکر اْلٹنے سے بس میں سوار 7 مسافر18 سالہ سدرہ اور 34 سالہ ریاض،30 سالہ ساجد ،35 سالہ عباس،65 سالہ آ دتہ 50 سالہ محمود اور ایک 6 سالہ بچہ طلحہ زخمی ہو گئے۔ ریسکیو کی ٹیمیں فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور 6 زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی جبکہ ایک شدید زخمی کو طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال سا ئوتھ سٹی منتقل کر دیا۔