پھول نگر تحصیل پتوکی جوڈیشل کمپلیکس کے قریب پیشی پر آئے افراد پر فائرنگ کی گئی
پھول نگر ( نمائندہ خصوصی)پھول نگر تحصیل پتوکی جوڈیشل کمپلیکس کے قریب پیشی پر آئے افراد پر مخالفین کی فائرنگ۔تفصیلات کے مطابق پھول نگر تحصیل پتوکی پیشی پر آئے ہوئے افراد پر مخالفین نے آتشیں اسلحہ سے لیس اندھا دھند فائرنگ کر دی۔دوگروپوں میں فائرنگ سے ماں بیٹا جاںبحق جبکہ ایک خاتون سمیت تین افراد شدید زخمی‘ ملزم موقع سے فرار ہو گئے۔زخمی افراد کو قریبی ہسپتال پتوکی منتقل کر دیا گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تحصیل پتوکی کے ڈی ایس پی رانا سجاد اکبر کی ہدایت پر تھانہ سٹی کے ایس ایچ او آصف نذیر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کاروائی شروع کردی۔واقعہ ابتدائی طور پر دیرینہ دشمنی کا نتیجہ بتایا جارہا ہے۔