2 مسافر بسیں ریس لگا رہی تھیں جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا :عینی شاہد
اوکاڑہ(خصوصی رپورٹ) قومی شاہراہ رینالہ خورد بائی پاس پر تیزرفتار مسافر بس بے قابو ہوکر الٹ گئی، 12 مسافر زخمی ہوگئے، جن کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو زرائع کے مطابق قومی شاہراہ رینالہ خورد بائی پاس صحارا سٹی کے قریب ایک مسافر بس بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ مسافر بس میں سوار 12 افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں فوراً جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، 2 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ 6 افراد کو طبی امداد کے بعد رینالہ خورد ہسپتال منتقل کیا گیا۔جبکہ 4 افراد کو اوکاڑہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق 2 مسافر بسیں ریس لگا رہی تھیں جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا مقامی پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں,زخمیوں کی شناخت انعم دختر خرم (30 سالہ خرم، 42 سالہ عالیہ دختر اصغر، 26 سالہ مسرت زوجہ اصغر، 60 سالہ ایمان اللہ، 40 سال سمیر 17 سال طاہرہ زوجہ اکبر 30 سال شمیم زوجہ حیات 45 سال، آمنہ زوجہ بلال 23 سال، شہناز زوجہ ارشد 55 سال، احمر علی ولد لیاقت 19 سال اورنگزیب ولد الیاس 22 سال کے ناموں سے ہوئی ہے۔