ٹرک کی رکشے کو ٹکر کی فوٹیج سامنے آ گئی ، مقدمہ درج

لاہور(کرائم رپورٹر)سندر میں چند روز قبل بے قابو ہوکرٹرک نے چنگ چی رکشے کو ٹکر مار کرخاتون سمیت 4افراد کو کچنے کا واقعہ پیش آیا تھا سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی پولیس نے مقدمہ لڑکیوں کے بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا تفصیلات کے مطابق    گیارہ اپریل کو سندر میں بے قابو ہوکر ٹرک نے چنگ چی رکشے کو ٹکر مار کر  کچل دیا تھا جس کے باعث دو خواتین سمیت4 افراد 18سالہ طبیہ 17سالہ مومنہ اور 48سالہ اللہ دیا جاں بحق ہوگیا تھا کلوز سرکٹ فوٹیج میں واضع طور پر دکھا جاسکتا ہے حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تھا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکیوں کے بھائی قاسم علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا تھا