اصغر موقع پر چل بسا، فرار ملزم طارق اور نوید 24گھنٹے میں گرفتار
شیخوپورہ(خصوصی رپورٹ)شیخوپورہ کے تھانہ اے ڈویڑن کے علاقہ بائی پاس پر رقم کے لین دین کے تنازع پر فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا گیا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے صرف 24 گھنٹے میں دونوں نامزد ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ کے مطابق مقتول اصغر علی کو بائی پاس کے قریب ملزموں نے روک کر فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں اصغر موقع پر ہی دم توڑگیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے جدید ہیومن انٹیلی جنس اور تفتیشی مہارت استعمال کرتے ہوئے قتل میں ملوث دونوں ملزموں طارق اور نوید کو گرفتار کر لیا۔