لاہور(کرائم رپورٹر)ہنجروال کے علاقے میں پیسوں کے لین دین پر نوجوان کو زخمی کر دیا بتایا گیا ہے کہ ہنجروال ٹھوکر کے قریب نیاز بیگ گاؤں میں پیسوں کے لین دین پر جھگڑا ہوا ملزم نیچھریوں کے وار سے نوجوان اسد کو زخمی کردیا زخمی کو طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی