لین دین تنازع پر فائرنگ ، خاتون قتل

شاہدرہ میں ملزموں نے فائرنگ کردی ، معمر خاتون شہناز زد میں آگئی ،4افراد زخمی 
لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ کے علاقے میں لین دین کے تنازعہ پر گولیاں چل گئیں، فائرنگ کی زد میں آ کر معمرخاتون جاں بحق سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے بتایاگیاہے کہ شاہدرہ کے علاقے میں لین دین کے تنازعہ پر ملزمان نے فائرنگ کرکے معمر خاتون شہناز بی بی کو قتل کر دیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر 4افراد عمر فرید شہباز کاکا شیخ اور قاسم زخمی ہوگیا ملزمان موقع سے فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کرکے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال میں منتقل کردیا پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت شہناز بی بی کے نام سے ہوئی، مقتولہ شہناز اور اسکے بھائی شہباز کے درمیان لین دین کا تنازعہ چل رہا تھاجائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں، مزید تحقیقات جاری ہیں اور جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا