لین دین تنازع پر محلے دار کی فائرنگ ،باپ ،بیٹا زخمی

زخمیوں میں پرویز مسیح اور شمعون شامل ہیں جنکو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل
لاہور(کرائم رپورٹر)لین دین کے تنازع پر محلے دار کی فائرنگ سے باپ ،بیٹا زخمی ہوگئے پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم ملک اقبال کو گرفتار کر لیافائرنگ بستی احمد آباد میں گھر کے باہر جھگڑے کے باعث ہوئی،زخمیوں میں پرویز مسیح اور شمعون شامل ہیں جنکو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیاایس ایچ او مانگا منڈی کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیاایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے ملزم کی گرفتاری پر مانگا منڈی پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں،