کاشف اور بلال کی فائرنگ سے عاصم پٹیل موقع پر دم توڑ گیا،لاش مردہ خانے منتقل
لاہور(کرائم رپورٹر)مصطفی آباد کے علاقے میں لین دین کے تنازع پر فائرنگ کرکے 32سالہ شخص کو قتل کر دیا پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا بتایا گیا ہے کہ مصطفی آباد کے علاقہ دھرم پورہ میں لین دین کے تنازع پر فائرنگ کر کے 32 سالہ عاصم پٹیل کو قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کاشف اور بلال کی جانب سے کی گئی، فائرنگ سے عاصم پٹیل موقع پر دم توڑ گیا،پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کر دیا پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کو گھر پر لین دین کا معاملہ طے کرنے کے لئے بلایا گیا تھا۔پولیس نے واردات میں ملوث کاشف بلال اور ساتھی ملزمان عثمان عرف ماکھا گجر، چاند اور دیگر دو ملزمان کے خلاف قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقتول کے بھائی عامر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ایس پی کینٹ میں اویس شفیق کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں،ایس پی کینٹ نے ایس ڈی پی او کینٹ ندیم یسین کو فوری ملزمان گرفتار کرنے کی ہدایت کی ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا، قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی،