لین دین تنازع، نوجوان قتل

ملزم معاذ نے عمران اصغر سے طالب علموں کو بیرون ملک بھجوانے کیلئے کروڑوں روپے لے رکھے تھے 
عمران اصغر نے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو معاذ نے 2ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کردی اور فرار ہو گئے 
لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ اچھرہ کی حدود میں پیسوں کے لین دین کا تنازع جان لیوا ثابت ہوانوجوان عمران اصغر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیاپولیس کے مطابق واقعہ اچھرہ کے علاقے میں واقع ماہم اپارٹمنٹس میں پیش آیا۔ مقتول عمران اصغر یونیورسٹی آف لاہور میں ایل ایل بی کا طالبعلم تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم معاذ نے مقتول سے بیرون ملک طالبعلموں کو بھیجنے کے لیے کروڑوں روپے لیے تھے۔ عمران اصغر ملزم معاذ سے رقم کی واپسی کا مطالبہ کر رہا تھاملزم معاذ نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے عمران کو قتل کیا اور واقعے کے بعد تینوں ملزمان موقع سے فرار ہو گئیپولیس نے عمران اصغر کی لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔