ایم ایم عالم روڈ،تجارات وزا ر غیرقانونی تعمیرات مسمار

غیرقانونی کمرشل استعمال اور فیس کی عدم ادائیگی پر گلبرگ اور فیصل ٹائون میں 19 املاک سربمہر کر دی گئیں
لاہور (خصوصی رپورٹ)گلبرگ اور فیصل ٹائون سمیت مختلف علاقوں میں تجاوزات اور غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ایل ڈی اے کی ٹیموں نے ایم ایم عالم روڈ پر رہائشی و کمرشل عمارتوں کے باہر سے تجاوزات ہٹا دیں۔ٹاو ن پلاننگ زون تھری کی ٹیموں نے سیٹ بیک ایریا کلیئر کرانے کے لیے کارروائی کی، جس دوران متعدد املاک سے غیر قانونی پارٹیشن والز اور سائن بورڈز ہٹا دیے گئے۔ عارضی تعمیرات کو مسمار کر کے ایم ایم عالم روڈ کے اطراف کا علاقہ کلیئر کر دیا گیا۔ادھر غیرقانونی کمرشل استعمال اور فیس کی عدم ادائیگی پر گلبرگ اور فیصل ٹاو ن میں 19 املاک سربمہر کر دی گئیں۔رائیونڈ روڈ پر دو درجن سے زائد غیرقانونی کمرشل املاک بھی سیل کی گئیں، جن میں ٹائر شاپس، آٹو ورکشاپس، الیکٹرک سٹورز، فوڈ پوائنٹس اور دفاتر شامل ہیں۔آپریشن چیف ٹاو ن پلانر ون اور ٹو کی نگرانی میں انفورسمنٹ ونگ اور پولیس کی معاونت سے کیا گیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کے مطابق تجاوزات اور غیرقانونی تعمیرات کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں۔