بورے والا ( خصوصی رپورٹ) اسسٹنٹ کمشنر ملک فاروق احمد نے تجاوزات کے خلاف جاری آ پریشن میں سیٹلائٹ ٹائون اور ملحقہ علاقوں میں متعدد پختہ عمارتوں کو مسمار کر وا دیا ،بھاری مشینری کے ہمراہ کئے گئے آ پریشن کے دوران متعدد مقامات پر عمارتوں کو بھی گرا دیا گیا۔ بعد ازاں انہوں نے لاری اڈے پر پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایہ نامے چیک کئے اور سڑکوں پر مسافر گاڑیاں کھڑی کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ہزاروں روپے جرمانے کر دئیے۔