لاہور (خصوصی رپورٹ)غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف ایل ڈی اے کا ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن۔ایل ڈی اے ٹیموں کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں،متعدد غیرقانونی تعمیرات مسمار،20املاک سربمہر۔ ایل ڈی اے ٹیموں کاگلبرگ، نیوگارڈن ٹاؤن، سبزہ زار اور اقبال ٹاؤن میں آپریشن۔ ٹیموں نے سبزہ زار اور علامہ اقبال ٹاؤن میں متعدد غیرقانونی تعمیرات مسمار کر دیں۔ غیرقانونی کمرشل استعمال،کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر گلبرگ اور نیو گارڈن ٹاؤن میں 20املاک سربمہرکر دیں۔سیل کی گئی املاک میں نجی سکول،ریستوران،فوڈ پوائنٹ، سیلون، ورکشاپ، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔ آپریشن چیف ٹاؤن پلانرون اسد الزمان کی زیر نگرانی کیا گیا۔