لاہور (کرائم رپورٹر )ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روزمختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے3غیرقانونی تعمیرات مسمارجبکہ34املاک سربمہرکر دیں۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے گلشن راوی، سمن آباد، ڈیفنس روڈ، ملتان روڈ اور کینال روڈ کے اطراف میں آپریشن کیا۔ایل ڈی اے ٹیموں نے آپریشن کے دورانگلشن راوی اور سمن آباد میں 3غیرقانونی تعمیرات مسمارجبکہ غیرقانونی کمرشل استعمال پرگلشن راوی میں 14املاک سربمہرکر دیں۔ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران علامہ ڈیفنس روڈ، ملتان روڈ اور کینال روڈ کے اطراف میں 20املاک سیل کر دیں۔ سیل کی گئی املاک میں نجی سکول، گراسری سٹور،ریستوران،فوڈ پوائنٹ، بیوٹی سیلون، آٹوورکشاپ، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔