جڑانوالہ(خصوصی رپورٹ)ٹریفک حادثے پر ایس ایس پی پٹرولنگ کا سخت ایکشن،شفٹ انچارج سمیت عملہ کے تین اہلکار معطل، جڑانوالہ میں ٹریفک کے افسوس ناک حادثے میں تین خواتین سمیت چار افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر ایس ایس پی پٹرولنگ مرزا انجم کمال نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے پٹرولنگ پوسٹ 96گ ب کے شفٹ انچارج احسن اعجاز ،کانسٹیبل راحیل ریاض،کاشف علی اور غلام مرتضی کو معطل کر دیا۔