گورنر پنجاب سمیت عملہ مکمل طور پر محفوظ ،گاڑیوں کو نقصان ، پی پی جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ کی گاڑی کو بھی حادثہ پیش آیا

سردار سلیم حیدر پروٹوکول گاڑیاں ٹکرا گئیں

گورنر سردار سلیم حیدر لاہور میں یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیا کی تقریب میں شرکت کے لیے جارہے تھے،برکی روڈ پر قافلے میں شامل گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر کے پروٹوکول میں شامل گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ذرائع کے مطابق گورنر سردار سلیم حیدرخان لاہور میں یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیا کی تقریب میں شرکت کے لیے جارہے تھے، برکی روڈ پر گورنر پنجاب کے قافلے میں شامل گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے کے باعث گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم گورنر پنجاب سمیت عملہ مکمل طور پر محفوط رہا۔پولیس کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ کی گاڑی کو بھی حادثہ پیش آیا۔ حسن مرتضیٰ سمیت دیگر رہنما حادثے میں محفوظ رہے، گورنر پنجاب اور حسن مرتضیٰ نجی یونیورسٹی کی تقریب میں شرکت کیلئے جا رہے تھے۔