ملائیشیا جانیوالے شہری کو ایئرپورٹ پر آف لوڈ کیس ، شفٹ انچارج طلب

اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملائیشیا جانے والے شہری کو ایئرپورٹ پر آف لوڈ کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران متعلقہ افسر یا شفٹ انچارج کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔جسٹس ایاز شوکت نے شہری محمد سعد کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔درخواست گزار محمد سعد نے ملائیشیا جاتے ہوئے آف لوڈ کیے جانے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا ہے۔ درخواست گزار کا مقف ہے کہ اس کے پاس ملائیشیا کا ویزہ اور واپسی کا ٹکٹ موجود تھا، اس کے باوجود اسے بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا