ایس پی ہیڈ کوارٹر مدثر اقبال کو عہدے سے ہٹا کر لاہور رپورٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا
ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر امتیاز احمد معطل ، آر پی او بابر سرفراز الپا سے رپورٹ طلب کر لی گئی
راولپنڈی (آئی این پی )اڈیالہ جیل کے 14 حوالاتیوں کے فرار کیس میں حکام نے وقوعہ کے وقت ڈیوٹی پر مامور جیل گارڈ کے انچارج سمیت 5 اہلکاروں کو حراست میں لے لیا ۔ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر امتیاز احمد کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔آئی جی پنجاب نے آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔