افغانستان میں کیمیائی منشیات کی پیداوار بڑھنے لگی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)طالبان کے زیر اقتدار افغان سرزمین منشیات،سمگلنگ اور دہشت گردی کا گڑھ بن گئی ، افیون کی کاشت کیلئے مشہور افغانستان آج کرسٹل میتھ(آئس)اور کیمیائی منشیات کا عالمی مرکز بن چکا ہے۔ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام اور منشیات و جرائم کے دفتر نے تہلکہ خیز رپورٹ افغانستان ڈرگ انسائٹس 2025 جاری کر دی ۔ رپورٹ کے مطابق افغانستان میں تیزی سے افیون کی زیر کاشت زمین کی جگہ منشیات بنانے والی کیمیائی لیبارٹریاں لے رہی ہیں۔2017 سے 2021 تک مصنوعی منشیات کی ضبط شدہ مقدار 30 ٹن تک پہنچ گئی ہے۔ ہلمند، فرح، ہیرات اور نیمروز میں منشیات کی سینکڑوں چھوٹی منشیات لیبارٹریاں فعال ہیں ،جس سے خطہ ،  بالخصوص پاکستان افغانستان سے منشیات سمگلنگ جیسے خطرے سے دوچار ہے۔