مہنگائی پھر بڑھنے لگی‘ایک ہفتے میں 0.67 فیصد اضافہ

17 اشیاء مہنگی اور 11 اشیاء سستی ہوئیں، 23 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا:ادارہ شماریات
اسلام آباد (آن لائن)ایک ہفتے میں مہنگائی میں ایک مرتبہ پھر 0.67 فیصد کا اضافہ ہوگیا۔ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے جس کے مطابق مہنگائی کی بڑھنے کی سالانہ شرح 4.92 فیصد ریکارڈ کی گئی ،ایک ہفتے میں 17 اشیاء مہنگی اور 11 اشیاء سستی ہوئیں، ایک ہفتے میں 23 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا،ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 20.72 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،آلو کی قیمت 3.81 فیصد، لہسن کی قیمت 3.42 فیصد بڑھی، انڈے فی درجن 3.16 فیصد اور ایک کلو گھی کی قیمت 2.30 فیصد بڑھی، لیڈیز سینڈل کی قیمت میں 55.62 فیصد کا اضافہ ہوا، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 2.97 فیصد کی کمی ہوئی، دال چنا 1.70 فیصد اور ایل پی جی 0.80 فیصد سستی ہوئی۔