عالمی کشیدہ صورتحال کے تناظر میں پیداواری لاگت بڑھنے سے برآمدات اور ملکی مجموعی پیداوار پر اثرات کو کم سے کم کرنے کے لئے مؤثر اقدامات تجویز کئے جائیں:وزیراعظم

 معاشی استحکام کیلئے پالیسی بنائی جائے شہبازشریف
متعلقہ وزارتوں اور اداروں کے  تعاون سے حکمت عملی معیشت کے تمام شعبوں کے استحکام اور ترقی کومد نظر رکھ کر بنائی جائے جو  معیشت کے تمام شعبوں کی پیداوار اور طلب و رسد کے توازن کو متاثر نہ کرے
 حالیہ کشیدہ معاشی صورتحال کی زراعت و صنعت کی پیداوار پر اثرات روکنے کے لئے دستیاب ذرائع اور مواقع کو بھرپور انداز میں بروئے کار لایا جائے:وزیراعظم کی  جائزہ اجلاس میں ہدایات
 نوجوانوں کو تکنیکی و فنی تربیت کیلئے  اقدامات میں تیزی لائی جائے‘آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے پرعزم ہیں: اجلاس اورعالمی ڈیجیٹل آپریٹر کمپنی ویون گروپ کے    وفد سے گفتگو
اسلام آباد(آن لائن‘آئی این پی)وزیراعظم محمد شہبا زشریف نے عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کے رجحان کے باعث ملک پر معاشی اور مالیاتی اثرات سے نبرد آزما ہونے کیلئے درمیانی اور طویل مدتی جامع حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے  متعلقہ وزارتوں اور اداروں کے باہمی تعاون سے حکمت عملی معیشت کے تمام شعبوں کے استحکام اور ترقی کومد نظر رکھ کر بنائی جائے۔مرتب کردہ حکمت عملی معیشت کے تمام شعبوں کی پیداوار اور طلب و رسد کے توازن کو متاثر نہ کرے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت خطے کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ملک پر مالیاتی اور معاشی اثرات  سے بچاؤ کیلئے جامع لائحہ عمل مرتب کرنے پر جائزہ اجلاس ہوا۔وزیراعظم شہبازشریف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا دنیا کے کئی  ممالک کو حالیہ صورتحال کے تناظر میں اشیائے ضروریہ کی طلب و رسد کا توازن برقرار رکھنے میں مشکل درپیش ہے، الحمدللہ پاکستان اس مشکل صورتحال کو بڑی کامیابی اور مؤثر طریقے سے حل کر رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ تمام اداروں نے اشیائے ضروریہ کی طلب و رسد میں کسی بھی ہنگامی صورتحال کی روک تھام کے لیے موثر اور بروقت اقدامات کیے ہیں جو لائق تحسین ہیں۔پاکستان میں اشیائے خوردو نوش کی ملکی ضروریات کی فراہمی کے بعد وافر مقدار کو برآمد کرنے کے لیے جامع حکمت عملی پر پیشرفت کامیابی سے جاری ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ملکی معیشت کی استحکام و ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے تمام ضروری اقدامات پر عزم انداز میں جاری رکھے گی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کے رجحان کے باعث ملک پر معاشی اور مالیاتی اثرات سے نبرد آزما ہونے کے لیئے درمیانی اور طویل مدتی جامع حکمت عملی مرتب کی جائے۔ متعلقہ وزارتوں اور اداروں کے باہمی تعاون سے  حکمت عملی معیشت کے تمام شعبوں کے استحکام اور ترقی کومد نظر رکھ کر بنائی جائے‘دریں اثناء وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے  انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے پرعزم ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف سے عالمی ڈیجیٹل آپریٹر کمپنی ویون گروپ کے چیف ایگزیکٹو افیسرکان ترزی اوعلو نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، ۔وزیراعظم نے کہا کہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں بالخصوص انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی سہولت کے لئے حکومت پر عزم ہے، پاکستان معیشت کے شعبے میں ڈیجیٹائزیشن کو اپناتے ہوئے شفافیت کو یقینی بنانا چاہتا ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں ٹیلی کام آپریٹرز کو 5 جی سپیکٹرم کی نیلامی کے بعد عوام کو معیاری انٹرنیٹ سروسز مہیا کرنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون اور ہم آہنگی سے کام کر رہے ہیں۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کی نوجوان آبادی انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر تعمیری شرکت سے ملک کی معیشت اور دیگر معیاری سروسز کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں‘دریں اثناء  شہبازشریف نے کہا ہے کہ ہم عصر تقاضوں کے مطابق نوجوانوں کو تکنیکی و فنی تربیت فراہمی کیلئے  اقدامات میں تیزی لائی جائے،عالمی سطح پر زیادہ مانگ والے ہنر میں نوجوانوں کو بین الاقوامی سرٹیفیکیشن کے ساتھ فنی و تکنیکی تربیت اولین ترجیح ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت نوجوانوں کے لیے ملازمت کے مواقع بڑھانے کے لیے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس کو بتایاگیا کہ فنی و تکنیکی تربیت کے حوالے سے میٹرک ٹیک کی طرز پر انٹر ٹیک بھی جلد متعارف کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے رانا مشہود احمد خان کی سربراہی میں پی ایم یوتھ پروگرام کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا اور کہا کہ نوجوان ہماری قوم کا مستقبل ہیں،نوجوانوں کو پیشہ ورانہ مہارت فراہم کرنے اور انہیں افرادی قوت میں شامل کرنے کے لیے حکومت متعدد اقدامات لے رہی ہے۔