افغانستان مصنوعی منشیات، خاص طور پر کرسٹل میتھ یعنی آئس پیدا کرنے کا نیا مرکز بن گیا
افیون کی زیرِ کاشت زمین کی جگہ منشیات بنانے والی کیمیائی لیبارٹریاں لے رہی ہیں:اقوام متحدہ
کابل (آئی این پی )افغانستان میں کیمیائی منشیات کی پیداوار اور اسمگلنگ میں اضافہ ہوگیا۔اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام اور منشیات و جرائم کے آفس نے افغانستان ڈرگ انسائٹس 2025 جاری کردی جس کے مطابق افغانستان مصنوعی منشیات، خاص طور پر کرسٹل میتھ یعنی آئس پیدا کرنے کا نیا مرکز بن گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق افغانستان میں افیون کی زیرِ کاشت زمین کی جگہ منشیات بنانے والی کیمیائی لیبارٹریاں لے رہی ہیں۔ ہلمند، فرح، ہرات اور نمروز میں منشیات کی سیکڑوں چھوٹی منشیات لیبارٹریاں فعال ہیں