کورنگی میں لگی آگ کے مقام سے لیے گئے پانی کے نمونوں کی کیمیائی تجزیاتی رپورٹ جاری

کراچی(آئی این پی )کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں لگنے والی آگ سے ابلنے والے پانی کے نمونوں کی ابتدائی کیمیائی تجزیاتی رپورٹ آگئی۔ تفصیل کے مطابق آگ کے مقام سے لی گئی پانی کے نمونوں کی کیمیائی تجزیاتی رپورٹ میں ہائیڈروکاربن کی مقدار طے شدہ حد سے کم نکلی ہے۔ ابتدائی کیمیائی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق پانی میں بینزین ، ٹولوین ، اور ٹیٹرا کلوروتھین کی زائد مقدار پائی گئی ہے جبکہ او زائلین بھی معمولی مقدار میں زائد پایا گیا۔