ابوظبی کے زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں توسیع کا ماسٹر پلان تیار کرلیا گیا ہے، جس کے مطابق یہ ایئرپورٹ 2032 تک اپنی مسافری گنجائش کو 6 کروڑ 50 لاکھ تک بڑھانے کا ہدف رکھتا ہے۔
اس توسیع کے تحت ابتدائی تعمیراتی کام دو سال میں شروع کیے جانے کی توقع ہے۔اس منصوبے میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بھی شامل ہے، جس میں چہرے کی شناخت کے لیے جدید بائیومیٹرک سسٹم متعارف کروانے کا ارادہ ہے، تاکہ قطاروں میں کمی اور سیکیورٹی کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔مزید برآں، آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے پروازوں میں ممکنہ تاخیر کی پیشگی نشاندہی بھی ممکن بنائی جائے گی، جس سے مسافروں اور ایئرلائنز کو بہتر خدمات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔رپورٹس کے مطابق، 2030 تک، یہ ایئرپورٹ سالانہ تقریباً 3 کروڑ 80 لاکھ مسافروں کو سہولیات فراہم کرے گا، جو اس کی بڑھتی ہوئی مسافری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک اہم منصوبہ ہے۔