دنیا کی پہلی "نیٹ زیرو انرجی" مسجد ابوظبی میں تیار

دنیا کی پہلی

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ماحول دوست مستقبل کی طرف ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے ابوظبی میں دنیا کی پہلی ایسی مسجد تعمیر کی ہے جو کسی بھی قسم کی کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج نہیں کرے گی۔

مسجد کی نمایاں خصوصیات
نیٹ زیرو انرجی ڈیزائن: مسجد کی تمام توانائی کی ضروریات 100 فیصد سولر پینلز سے پوری ہوں گی۔
گنجائش: 1,300 نمازی بیک وقت عبادت کر سکیں گے۔
جدید تعمیراتی ڈیزائن:

مٹی اور سولر پینلز کا استعمال
ایسا کولنگ اور سرکولر ڈیزائن جو توانائی کی کھپت کو ایک تہائی کم کر دے
پانی کے استعمال میں 50 فیصد کمی
منفرد پہلو
قبلہ رخ کی سمت کو یقینی بنانا سب سے بڑا انجینئرنگ چیلنج تھا۔سورج اور گرمی کے اثرات کم کرنے کے لیے اینگل ونڈوز، اسکائی لائٹس، وال انسولیشن اور کولنگ میٹریلز استعمال کیے گئے۔سمارٹ سینسرز نصب کیے گئے ہیں جو درجہ حرارت اور نمی مانیٹر کر کے صرف ضرورت پڑنے پر پنکھے اور اے سی آن کریں گے۔
افتتاح
یہ مسجد برطانوی کمپنی اروپ کے ڈیزائن اور مسدار سٹی کے تعاون سے تعمیر کی گئی ہے اور اکتوبر میں عوام کے لیے کھول دی جائے گی۔