ابوظبی: متحدہ عرب امارات کے فضائی دفاعی نظام نے بیلسٹک میزائل کو تباہ کر دیا، تاہم ملبے کے گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق میزائل ابوظبی کے علاقے سویحان اسٹریٹ پر تباہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچیں اور صورتحال پر قابو پا لیا گیا۔حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صرف سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کریں اور افواہوں یا غیر مصدقہ خبروں کے پھیلاؤ سے گریز کریں۔