دبئی اور ابوظبی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی ہے جس کے باعث صورتحال معمول سے ہٹ گئی ہے۔
دبئی میں موسمی صورتحال کے پیش نظر ملازمین کے لیے ورک from ہوم نافذ کردیا گیا ہے اور نجی سیکٹر کو بھی ریموٹ ورک پالیسی اپنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔صرف انتہائی ضروری عملہ ہی دفاتر میں حاضر ہوگا۔ اس دوران، دبئی کا گلوبل ولیج اور عین دبئی عارضی طور پر بند کر دیے گئے ہیں، اور اسکائی ڈائیو دبئی کی تمام سرگرمیاں بھی معطل کردی گئی ہیں۔ دبئی پولیس نے شہریوں سے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ کسی حادثے سے بچا جا سکے۔اسی دوران، موسم کے سبب دبئی ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پرواز سے کم از کم 4 گھنٹے قبل پہنچیں تاکہ سفر میں کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔